افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہو گا، طالبان

کابل افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام تجارتی لین دین صرف افغان کرنسی میں ہو گا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین پاکستانی کرنسی میں ہو گا ایسی کوئی بات نہیں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہو گا۔ ملک کی شناخت بہت اہم ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو وطن کے مادی اور روحانی مفادات کے خلاف ہو۔ افغانستان میں بڑے چھوٹے تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں