منگچر،فائرنگ سے جمعیت کے سرگرم رکن جاں بحق

منگچر:منگچر محمود گہرام ایریا میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام منگچر کے سرگرم رکن ڈاکٹر ظہیر لانگو جان بحق تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈاکٹر ظہیر احمد ولد حاجی علی اصغر قوم لانگو سکنہ کلی درکزئی منگچر اپنے نجی کلینک بند کرکے جوہان کراس بازار سے اپنے گھر واقع کلی درکزئی منگچر موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لواحقین جمعیت کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں