شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران دو مسلح افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 2مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کی کمین گاہ سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں