ڈالر نے سب ریکارڈ توڑ دیئے،ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ170روپے کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.15روپے سے بڑھ کر168.90 روپے اور قیمت فروخت168.25روپے سے بڑح کر169روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے بڑھ کر169.20روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے بڑھ کر169.60روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید197.80روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر200روپے پر جا پہنچی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر233.50روپے اور قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر235روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں