روس سمیت دیگر ممالک کی مدد کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن،امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس کو کورونا وائرس مریضوں کے علاج کے لیے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے وہ اس کی مدد کرے گا۔ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں ایک میٹنگ میں کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ روس کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے،وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، ہم ان کی مدد کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جلد ہی وینٹی لیٹر کا ذخیرہ ہو گا، جس سے دیگروہ ممالک کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دیگر ممالک کی مدد کریں گے، ہم اٹلی، سپین، فرانس، دیگر ممالک کی مدد کرنے جا رہے ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں