ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے بلوچستان کے نامور سیاستدان، اور بزرگ ترین بلوچ قوم پرست سیاسی شخصیت ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ٹکر مار کر انکو زخمی کر نے کا شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 24/ گھنٹے گزرنے کے باوجود، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب پر حملہ آور کا کوئی عطا پتا معلوم نہیں ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ دنوں سے ہمارے منتخب نمائندے ،حکومت گرانے اور بچانے میں لگے ہوئے ہیں، ان کو صرف اقتدار کی کرسی سے غرض ہے نہ کہ بلوچستان کے عوام سے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب جو کہ خاص فگر ہونے کے ناطے انتہائی سینئر سیاستدان ہیں اس کے بارے میں ایک مذمتی بیان تک جاری کرنے کی فرصت نہیں ہے ، اسی اثناء میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب پر حملہ کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مطلقہ بندے کو cctvفوٹیج کے ذریعے نشاندہی کر کے، فوری طور پر گرفتار کیا جائے، اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سینئر ترین بلوچ قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مورخہ 18/9/2021کوعدالتی کارروائیوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مورخہ 18/9/2021 بروز ہفتہ کو کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا، منجانب جنرل سیکرٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن علی حسن بگٹی ایڈووکیٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں