دکی، کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق

دکی: مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق کانکن کی شناخت معصوم خان ولد نور محمد قوم ہوتک سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔جان بحق کانکن کی لاش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد ابائی وطن روانہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں