اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے تمام قیدی دوبارہ گرفتار
تل ابیب :اسرائیل کی سخت ترین سکیورٹی والی جیل سے فرار ہونے والے آخری دو فلسطینی عسکریت پسندوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان دونوں افراد کو مغربی کنارے کے شمال میں جینین کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی چار قیدیوں کو فرار ہونے کے چند روز بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تقریبا دو ہفتے پہلے جس جیل سے یہ قیدی ٹوائلٹ کے نیچے سرنگ بنا کر فرار ہوئے تھے، اس کی سکیورٹی اسرائیل میں سخت ترین قرار دی جاتی ہے۔ اسرائیلی آرمی نے تب سے مغربی کنارے کو حصار میں لے کر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر رکھا تھا۔
Load/Hide Comments


