بلوچستان بورڈ طلباء کیلئے وبال جان، دستاویزات کیلئے سفارشی کلچر اور کرپشن جاری

کوئٹہ:بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن طلباء وطالبات کیلئے وبال جان بن گیا،دستاویزات نکالنے کیلئے عملے کی جانب سے نہ صرف سست روی کامظاہرہ کیاجاتاہے بلکہ کرپشن اور سفارشی کلچر نے ادارے کوتباہ کردیاہے۔طلباء وطالبات کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے طلباء وطالبات کے معاملات لٹکائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہوتاہے صبح لائن میں کھڑے ہوکر دوپہر تک کھڑے رہتے ہیں جبکہ اکثر عملہ غائب ہونے کی وجہ سے بھی کام منٹوں کی بجائے دنوں میں ہوتاہے سندنکالنا ہو یا پھر مائیگریشن سرٹیفکیٹ بورڈ آفس عملہ کی سست روی کی وجہ سے طلباء وطالبات شدید ذہنی کوفت سے دوچار ہیں،انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر طلباء وطالبات کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کاراستہ اختیار کرناہمارا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں