گوادر کسٹم کا 18کروڑ روپے کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ: گوادر کسٹمز نے بڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی, ترجمان کسٹم کے مطابق گوادر کسٹمز نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔کورکھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر۔820 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی،چرس کی قیمت 18 کروڑ روپے کی بنتی ہے ا طلا عات کے مطابق کوئٹہ کراچی مین ار سی ڈی روڈ پر واقع کورکھیڑا کسٹمزچیک پوسٹ پر ایک آئل ٹینکر کو جب روکنے کے لیے اشارہ کیا گیا تو وہ اسے بھگانے کی کوشش کی کسٹمز حکام نے ٹینکر کا پیچھا کیا تو ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر قریبی علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ٹینکر میں اسپیشل خفیہ خانوں بنائے گئے تھے جن میں خفیہ طریقے سے چھپا ئی گئی چرس برآمد کی جسے یورپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی گوادر کسٹمز نے کاروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی، واضح رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹمز طارق ہدا کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت ترین اقدامات کی ہدایات کی گء ہے۔کاروائی چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلیکٹر کسٹمز گوادر جاوید چودھری کی ترتیب دی گء عملے نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں