بھارتی اداکارہ پر نا معلوم افراد کا حملہ، زخمی ہو گئیں

ممبئی: بھارتی اداکارہ حملے میں زخمی ہو گئیں۔ پائل گھوش نے گزشتہ سال بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی اداکارہ پائل گھوشل نے کہا ہے کہ وہ دو دن قبل جب ممبئی کے ایک میڈیکل اسٹور سے ادویات خرید کر باہر آئیں اور اپنی کار میں بیٹھنے لگیں تو چند ماسک پہنے ہوئے افراد نے ان پر لوہے کی راڈ سے حملہ کردیا۔اخبار کے مطابق اداکارہ پائل گھوشل کا کہنا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے نا معلوم افراد نے ان پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا تو وہ چیخنے چلانی لگیں جس کی وجہ سے حملہ ا?ور موقع سے فرار ہو گئے مگر اس دوران کیے جانے والے حملے کی وجہ سے ان کا بایاں بازو زخمی ہو گیا ہے۔پائل گھوشل نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے نامعلوم افراد کے پاس حملے کے وقت ایک بوتل بھی تھی جس کے متعلق انہیں شک ہے کہ اس میں تیزاب تھا۔ بھارتی اداکارہ پائل گھوش کے مطابق چوٹ، تکلیف اور خوف کی وجہ سے وہ ساری رات سو نہیں سکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ہونے والے حملے کی ایف ا?ئی ا?ر درج کرائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پائل گھوش سے ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران نے گھر پہ جا کر ملاقات کی ہے اور ضروری درکار معلومات بھی حاصل کی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار انوراگ کشیپ نے اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔ انوراگ کشیپ نے اس حوالے سے ممبئی پولیس کو اپنے وکیل کے توسط سے بتایا تھا کہ ہراسانی کی جو تاریخ اداکارہ کی جانب سے بتائی گئی ہے اس وقت وہ ملک میں نہیں تھے اور سری لنکا میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔ انہوں نے ضمن میں ممبئی پولیس کو باقاعدہ دستایزی ثبوت بھی فراہم کیے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں