طورخم سرحد پر طالبان جنگجو نے امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارلیا

اسلام آباد / کابل:طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طورخم پر پاکستانی امدادی سامان کی گاڑی سے پاکستانی قومی پرچم اتار کر بے حرمتی کرنیوالے افراد کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کو یہاں این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے کیونکہ یہ امدادی سامان کی گاڑی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہاس واقعہ پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ تمام رہنما ؤں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں