افغانستان ،جلال آباد میں چیک پوائنٹ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

جلال آباد:افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک چیک پوائنٹ پر مسلح افراد کے حملےمیں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا اور غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جلال آباد کے ضلع غوچک میں رکشے میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔

عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں 2 طالبان ارکان اور ایک شہری ہلاک ہوا۔جلال آباد میں انفارمیشن اینڈ کلچر محکمے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملےمیں ہلاک تینوں افراد عام شہری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں