تسپ، نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص زخمی

پنجگور:پنجگور میں تسپ کے قریب ایک شخص فائرنگ سے زخمی ہوگیاہے۔ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے ایراپ تسپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے شکیل احمد ولد بختیار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق شکیل نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائرنگ کردی گولی انکے پیٹ کو لگی ہے جنہیں طبی امداد سول ہسپتال میں دی جارہی ہے مذید تفتیش پولیس تسپ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں