پروم،مسلح افراد کی گھر میں لوٹ مار کے خلاف احتجاج، سی پیک روڈ بند

پنجگور: تحصیل پروم کے علاقے راہی نگور سیدان میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر لوٹ مار کے خلاف احتجاج سی پیک روڈ بند کردیا گیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ شب دو درجن کے قریب مسلح افراد نے راہی نگور سیدان میں وارث ولد منیراحمد نامی شخص کے گھر میں گھس کر لوٹ ماری کی.مزاحمت پر فائرنگ کرکے نزیر احمد ولد مولاداد کو شدید زخمی کردیا جس کے رد عمل میں علاقے کے لوگوں نے ہفتہ کو علی الصبح احتجاجاً سی پیک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جس پر کمانڈر ایف سی گوارگو کرنل فیصل رفیق ِ اسسٹنٹ کمشنر امجد سومرو تحصیل دار عارف علیم تحصیل دار پروم حاجی فضل محمد نے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کئے مزاکرات کئے دوران نیشنل پارٹی کے حاجی صالح محمد بی این پی مینگل کے میر ریاض اور علاقے کے دیگر معتبرین بڑی تعداد میں موجود تھے اس دوران حکام نے ان کو یقین دہانی کرایا کہ تین دن کے اندر اندر ان کو ریزلٹ دینگے جس پر مظاہرین پر آمن طور منتشر ہوگئے اور سی پیک روڈ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں