ہرنائی، ایف سی قافلے پر حملے میں 4اہلکار جاں بحق، افسر سمیت دو افراد زخمی
ہرنائی(انتخاب نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح ہرائی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس سے چار ایف سی اہلکار موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر شاہرگ اور کھوسٹ کے درمیان نشانہ بنایا گیا۔ایف اہلکاروں کی پٹرولنگ ٹیم معمول کے گشت پر تھی جب انہیں نامعلوم افراد کی طرف سے سڑک کنارے پہلے سے نصب بم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایک کیپٹن بھی زخمی ہو چکے ہیں
Load/Hide Comments


