افغانستان میں فضائی حملوں کیلئے نئی حکومت کو بتانا ضروری نہیں، پینٹا گون

واشنگٹن :پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پینٹاگون پریس سیکریٹری جان کربی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام کو رابطے میں رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضائی حملوں میں استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور اس میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں ہے۔جان کربی نے کہاکہ طالبان سے بھی فی الحال فضائی حدود کے حوالے سے کوئی بات کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ توقع کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اس سلسلے میں مستقبل میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں