ملک دشمن عناصر ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے‘شفیق مینگل

خضدار(نمائندہ انتخاب)جھالاوا ن عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہو نگے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز اور قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو روکا نہیں جاسکتا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف ہر محاذ پر جنگ جاری رہے گی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں کے حملے میں شہید جوانوں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت سیکورٹی فورسز/ عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے ہرنائی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ایف سی کے جوانوں کی شہادت انتہائی دلخراش واقعہ ہے اللہ تعالیٰ سے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں