سرحد کی بندش، ایرانی تیل کی قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ

نوشکی: کورونا وائرس کے باعث ایران باڈر بند ہونے سے بیروزگاری میں اضافہ باڈر پر محنت مزدوری کرنے والے سینکڑوں افراد واپس نوشکی پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع نوشکی کے بھی سینکڑوں نوجوان ایران اور افغانستان کے باڈری علاقوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے باڈر بند ہونے سے ہزاروں محنت کش بیروزگار ہوچکے ہیں نوشکی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوان روزگار بند ہونے کے باعث گھروں کو پہنچ گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کی پیش نظر باڈر کی بندش سے نوشکی میں پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تیس سے چالیس روپے اضافہ ہوچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں