ایرانی علاقے سےایف سی کی چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی
پاک ایران سرحد(انتخاب نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی علاقے چوکب سے ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا گیا جس سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ چوکی پر حملہ چھوٹے ہتھیاروں سے کیا گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت مقبول شاہ سے ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے حوالے سے ایرانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments


