جرمنی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی میں ممکنہ اتحاد پرغور

برلن :جرمنی میں وفاقی پارلیمانی انتخابات کے بعد سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) اور تیسرے نمبر پر آنے والی گرین پارٹی نے ممکنہ اتحاد پر غور وخوض کا عندیہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں اعلی سطح کی پہلی ملاقات ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہو گی۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اتوار کو ہونے والے انتخابات میں انجیلا میرکل کی موجودہ حکمران جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو)دوسرے نمبر پر آئی۔ انتخابی نتائج کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور یونین جماعتیں دونوں ہی تین جماعتی اتحادی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں