بلوچستان، ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے چین مدد کریگا

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر سے ٹڈی دل سے نمٹنے کے سلسلے میں چائنیز قونصل جنرل لی بی جان (LiBiJan) کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان اور چین دو دوست ممالک ہیں دونوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیاہے اور اس نازک لمحے پر جب پاکستان ٹڈیوں کے تباہی کے خطرہ سے دوچارہے چینی حکومت کے فوری امداد کی پیشکش کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی طرف سے تعاون جاری رکھی جائیگی۔اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ چینی حکومت نے ٹڈیوں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی مدد کی پیشکش کرنے اور معروف ماہرین پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹڈیوں کی تباہی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ طور پر پاکستان کو ٹارگٹ پروگرام تیار کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان میں ٹڈیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈرون، ہیلی اور جہاز کے ذریعے اسپرے کرائینگے اور کیرے مار دوا مارچ کے پہلے ہفتے میں پہنچ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں سے نمٹنے کیلئے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت دی جائے گی۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ ٹڈی دل کی موجودگی صوبہ میں فصلوں کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے اور کیونکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹڈی دل کی خاتمے کیلئے موثر طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے ا ور ان سے نمٹنے کیلئے سپرے،گاڑیاں اور دوسرے آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں