فنڈ کی کمی افغانستان میں صحت کے نظام کو تباہ کررہی ہے، ریڈ کراس
نیویارک:عالمی ادارے ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ فنڈنگ کی شدید کمی کی وجہ سے افغانستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر دھکیل رہی ہے۔ افغانستان میں 2 ہزار تک طبی سہولیات بند کردی گئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے عہدیدارنے بتایاکہ لوگ کچھ مزید ہفتوں تک تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر راضی ہوسکتے ہیں۔ ریڈ کراس کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں 20 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اب کام نہیں کررہے۔ ان ہیلتھ ورکرز میں سے 7 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


