تربت، ظریف رند کے گھر پر دوطرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک لڑکا جاں بحق ہوا، پولیس کا موقف
تربت:بلوچستان کے شہرتربت کے علاقے بلیدہ میں پولیس کاایک گھرپر چھاپہ، دو طرفہ فائرنگ، ایک پولیس اہلکارزخمی، ایک کمسن لڑکا جاں بحق، ایک بچی زخمی جبکہ ایک شخص کو پولیس ٹیم نے گرفتارکرلی،ذرائع تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں بی ایس او کے چیئرمین کامریڈظریف رند کے بلیدہ کے گھر پر مبینہ پولیس کا چھاپہ، فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق، 7سالہ بچی زخمی اور بھائی کو گرفتار کرنے کیخلاف احتجاجی جلوس بلیدہ سے تربت پہنچ گیا۔ لواحقین کی جانب سے بچے کی لاش کو لیکراحتجاجا تربت مین چوک پر دھرنا جاری۔جبکہ ایس پی پولیس کیچ بہرام خان مندوخیل نے وش نیوز کو بتایاکہ کوئٹہ سے اسپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مفرور ملزمان عامر اور اکرم کی گرفتاری کیلئے بلیدہ میں ایک گھرپر چھاپہ مارا، لیکن گھرسے خلیل نامی مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جس سے پولیس ٹیم نے اپنی حفاظت کیلئے جوابی فائرنگ کی ہے، ایس پی نے بتایاکہ اس معاملے کی چھان بین کیاجارہاہے۔


