جھالاوان سبزی منڈی میں غیر قانونی الاٹمنٹ،کوٹہ نظر انداز
خضدار(نمائندہ انتخاب)جھالاوان سبزی منڈی خضدار میں دکانوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ فارمر کوٹہ اور مقامی زمیندار لوگوں کا کوٹہ ودیگر معاملات میں مکمل نظر انداز کیا گیا ہے الاٹمنٹ کے خلاف سخت احتجاج کریں گے کسان بورڈ ضلع خضدار کے سینئر رہنماؤں سعید احمد بلوچ، حفیظ اللہ زہری، وڈیرہ امیر بخش زہری، رفیق احمد زہری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار مارکیٹ آفیسران کی ملی بھگت سے سیاسی وسفارش کے بل بوتے پرکسان طبقہ زرعی شعبہ متاثر ہے۔ وزیر زراعت سیکریٹری زراعت ڈی جی زراعت ان ناجائز کاموں کا نوٹس لیں حالیہ غیر منصفانہ الاٹمنٹ کی منسوخی کے احکامات جاری کرکے ملی بھگت کرپشن سفارش رشوت کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ اگر نوٹس نہیں لیا گیا تو زمیندار متاثرین کے ساتھ مل کر خضدار سبزی منڈی میں احتجاجی کیمپ لگاکر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے معاملات پھر بھی حل نہ ہوئے تو قومی شاہراہ کو بلاک کرنے کی آپشن پر غور کیا جائے گا جب تک غیر قانونی الاٹمنٹ کا خاتمہ مارکیٹ کمیٹی کی تشکیل نو رجسٹرڈ کسان تنظیموں کو نمائندگی دے کر آئین قانون کے تحت الاٹمنٹ کرپٹ آفیسران کا احتساب عدالت میں کیس کرانے کے لئے جہد کریں گے


