پاک ایران تفتان بارڈر سے پیدل آمد و رفت پر پابندی ختم کر دی گئی

تفتان:پاک ایران تفتان بارڈر ایف آئی ایامیگریشن گیٹ سے پیدل آمد و رفت پر پابندی ختم کردی گئی، پاکستانی تاجروں، طالبعلموں اور ٹرک ڈرائیورز کو ایران جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر ایف آئی اے کی جانب سے باقاعدہ طور پر امیگریشن کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے جسکے بعد پاکستانی شہری ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔ ایرانی حکام نے کرونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد 29 جون 2021 کو پاکستانی شہریوں کی ایران داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم اس دورانیئے میں پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ جاری تھی ایرانی شہریوں کی پاکستان آمد و رفت بھی جاری رہی جبکہ صرف پاکستانی شہریوں کی ایران داخلے پر پابندی تھی جسے اب ختم کردیا گیا تاہم زیارتی اور سیاحتی ویزے پر ایران کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانی شہریون پر ایران داخلے پر پابندی برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں