جیکب آباد، یو ایس ایڈ کے 20ملین نالوں کی نظر

جیکب آباد:جیکب آباد میں یوایس ایڈ کی 20ملین نالوں میں ڈوب گئے، بنا منصوبہ بندی کے نالیوں کی ناقص تعمیر کی شکایات، پکے راستے اکھاڑ کر شہر کو تباہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایم ایس ڈی پی کی جانب سے نالیوں کی بنا منصوبہ بندی اور ناقص تعمیر کی شکایات روزبروز بڑھتی جارہی ہیں، ناقص کام کی وجہ سے یو ایس ایڈ کی جیکب آباد کے لئے دی گئی 20ملین کی امداد نالوں میں ڈوبنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے شہریوں کو سہولت کے بجائے زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے شاہ غازہی محلہ، اے ڈی سی کالونی، رائفل ناکہ میں سڑکوں کو اکھا ڑ کر گڑھے بنا دئے گئے ہیں ملبہ تک صاف نہیں کیا گیا نالیوں کا کام بھی سست رفتاری کا شکار ہے ٹھیکیداروں کی توجہ کام کے بجائے بلوں کی تیاری اور فنڈس کے حصول میں لگی ہوئی ہے شہر کے گلی محلے اس صورتحال میں کھنڈر کامنظر پیش کرررہے ہیں ایم ایس ڈی پی حکام کو متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی ازالہ نہیں ہوتا جس کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں شہر کے راستوں کو نالوں کے صفائی کے لئے جگہ جگہ سے کھودا گیا ہے صفائی کے بعد ان گڑھوں کو اچھے طریقے سے بند بھی نہیں کیا گیا جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانہ متاثر ہورہی ہے بلکہ کھلے گڑھے حادثات کا سبب بن رہے ہیں جس میں متعدد بچے،خواتین اور بزرگ گر کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں