روسی اداکارہ اورڈائریکٹر کی کائنات بارے فلم کی شوٹنگ کیلئے خلائی اسٹیشن آمد
ماسکو:روسی اداکارہ یولیا پیرسیلڈ اور فلم ڈائریکٹرکلیم شِپین کو منگل کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس)پر پہنچ گئے۔روسی ریاستی خلائی کارپوریشن روس کاسموس کے مطابق انہیں لے کر خلائی جہاز سویوز ایم ایس-19 اور کاسموناٹ آنتون شکاپلیروف منگل کے روز قزاقستان میں بائیکونور کاسموڈروم سے روانہ ہوا اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں روسی علاقے کے راسویٹ موڈیول میں مینوئل موڈ میں اترا۔پیرسیلڈ اور شِپین کوآمدہ فلم "دی چیلنج” کے مناظر فلمانے کیلئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 12روز گزاریں گے جو کہ بیرونی خلا میں بنائی گئی فیچر لمبائی والی پہلی افسانوی فلم ہوگی۔یہ فلم خاتون ڈاکٹر کی کہانی بیان کرتی ہے جو خلا باز کی زندگی بچانے کیلئے خلا میں جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


