ہرنائی زلزلہ متاثرین کیلئے تمام ٹرشری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، ربابہ بلیدی

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ہرنائی میں تباہ کن زلزلے کے بعد صوبائی حکومت کی درخواست پر پاک فوج، ایف سی کے تعاون سے ائیر ایمبولینسز کے ذریعے مریضوں کی زیارت سے کوئٹہ منتقلی کے لئے جمعرات کو آپریشن کا آغاز صبح ہی سے کردیا گیا ہے زلزلے کے فورا بعد ہی زیارت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال شروع کر دی گئی میڈیا کے نمائندوں سے سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ ہرنائی کے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال، بی ایم سی، ٹراما سینٹر سمیت تمام ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ہر طرح کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ پاک فوج کی 12 کور، فرنٹئیر کور بلوچستان نے فوری رسپاونس دیا کمانڈر سدرن کمانڈ، آئی جی ایف سی اور تمام جوانوں کا جذبہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال پر نظر ہے این ڈی ایم اے، محکمہ صحت، پاک فوج اور ایف سی سمیت تمام اداروں کی ریسیکیو سرگرمیوں کو مربوط بنا رہے ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ریسیکیو سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سطح پر مانیٹرنگ کی جاررہی ہے این ڈی ایم اے، ہلال احمر اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ریلیف سرگرمیوں کے لئے متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں