زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، نور محمد دمڑ
ہرنائی :صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زلزلے نے تباہی مچادی ہے 15 افراد جان بحق جبکہ دوسو سے زائد زخمی اور سینکڑوں گھر وں کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ہے مہندم ہوچکے ہے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا زلزلے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر ڈی جی پی ڈی ایم، وزیراعلیٰ بلوچستان، سیکرٹری صحت، آئی جی ایف سی، پاک فوج کے آفیسران سے رابطہ کرکے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے زریعے زلزلے میں شدید زخمی ہونے والے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے علاوہ زیارت سنجاوی اور ہرنائی کے ایمبولنسز کے زریعے بھی بعض زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیاگیا اور پی ڈی ایم اور محکمہ صحت کی خصوصی میڈیکل ٹیم بمایہ ادویات ڈاکٹرز اور دس ایمبولنسز روانہ کیا کرنے کے بعد زلزلہ متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے خوردنی اشیاء، خمیے کمبل اور دیگر خوردنی اشیاء بھی ہرنائی پہنچادیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ زلزلے سے ضلع ہرنائی میں بڑے پیمانے پر بہت بڑی تباہی ہوئی ہے سینکڑوں گھرمہندمہوئے لوگ جان بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہے زلزلے سے لوگوں کو اربوں روپوں کا نقصان ہوا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف، صدر مملکت اور تمام ڈونرز ایجنسز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ زلزلہ متاثرین کی پوری بحالی کیلئے ہنگامی بنیاوں پر زلزلہ متاثرین کی مدت کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ غم کی گھڑی میں حلقے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے بلکہ اپنے عوام کے ساتھ ہوں انہوں نے کہاکہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سمیت مالی نقصان پہنچنے والوں کی بحالی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد اور آواز بلند کرونگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ گزشتہ سال بھی ہرنائی میں سیلاب نے بہت بڑی تباہی مچائی تاہم حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب زدگان کیلئے انتہائی کم رقم جوکہ آٹے میں نمک کی برابر تھی منظور کی گئی تھی جوکہ انتہائی شرمناک عمل تھا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں زلزلے سے جو نقصان ہوا ہے وہ بہت بڑے پیمانے پر ہوا ہے سینکڑوں گھر وں کے علاوہ سرکاری عمارتوں، مسجدوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں زلزلے سے متاثر ہونے والے متاثرین کی بحالی کیلئے مرکزی، صوبائی حکومتیں، مخیر حضرات، ڈونرز ایجنسز بھرپور مالی مدت کرے کیونکہ زلزلے نے جو تباہی مچاہی اور کوئی بھی ایساء گھر، دکان، مسجد، سکول، مدرسہ، دیگر سرکاری عمارتیں سب کے سب ڈی میج ہوئے اور شدید متاثر ہوئے جنہیں دوبارہ کرنے کی ضرورت ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زلزلے کی اطلاع ملنے کے بعد میں پوری طورپر ٹراما سنٹر سول ہسپتال کوئٹہ گیا جہاں پر ڈاکٹرز اور عملے کو الرٹ کردیا کیونکہ مجھے اطلاع ملی کے شدید زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے اس کے بعدمیں پی ڈی ایم اے آفس گیا جہاں پر میڈیکل اور ریسکو ٹیمیں ایمبولنسز ہرنائی کیلئے روانہ کیا اور ساتھ ہی دیگرامدادی اشیاء پر مشتمل سامان بھی ہرنائی روانہ کردیا گیا اور پاک فوج اور ایف سی سے رابطہ کیا انہوں نے کہاکہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے کوئٹہ منتقل کیاگیادریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زلزلے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ نے تمام تر صورتحال سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور بعد ازاں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ مختلف محلوں متاثرین کے گھر گئے اور ان سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون اور امداد فراہمی کے لئے اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے۔شہید خاندانوں کے دکھ کے اس گھڑی میں انکے ساتھ برابر شریک ہوں انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔جبکہ تمام متاثرین کی بحالی کے لئے مالی امداد،ادویات،خوراکی مواد سمیت خیمے فراہمی کے لئے وفاق اور صوبے سے ہنگامی بنیادوں پر فراہمی کی اپیل کی گئی ہے صوبائی وزیر نے زلزلے میں جان بحق ہونے والے افراد کے نماز جنازوں میں شرکت کی اور لواحقین تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔


