قدرتی آفات چاہے کسی بھی شکل میں ہواسکامقابلہ صبرو استقامت سے ہی کیا جاسکتا ہے،عوامی نیشنل پارٹی
ہرنائی:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں گزشتہ رات ہرنائی میں تباہ کن زلزلہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں املاک کے ضیاع پردکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قدرتی آفات چاہے کسی بھی شکل میں ہواسکامقابلہ صبر استقامت سے ہی کیا جاسکتا ہے عوامی نیشنل پارٹی دکھ درد کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے عوامی نیشنل پارٹی بحیثیت جماعت حکومتی فورمزپراس کیلئے بھرپور اقدامات کوممکن بنائیگی بیان میں تمام ضلعی تنظیموں کوہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں امدادی کیمپ منعقد کرکے ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بھرپورمعاونت کو یقینی بنائیں دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان نے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی کو ٹیلیفون کرکیہر نائی زلزلے پردکھ کااظہارکیاانہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اس سخت گھڑی میں زلزلہ متاثرین کادل کھول کرامدادکریں انہوں نے شہدا کی درجات بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی صوبائی وزیرداخلہ میرضیالانگوسنیٹر انوارالحق جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلیزئی کے ہمراہ سی ایم ایچ اورسول ہسپتال کوئٹہ میں ہرنائی زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی اس موقع پرانہوں نے غریب پرورمریضوں کی مالی معاونت بھی کی اوراس عہد کااظہارکیاکہ مریضوں کی بہتر علاج معالجے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑاجائیگاانہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ویکجہتی کااظہار کیاان مریضوں کی دیکھ بھال اور مدد کیلئے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی نے ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی کو ذمہ داری سونپی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی وزیرزراعت انجنئیرزمرک خان اچکزئی وزیراعلی جام کمال خان عالیانی نیدیگر وزرا کے ہمراہ ہر نائی کادورہ کیا ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی متاثرہ گھروں کا معائنہ کیااس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ فی الفور زلزلہ متاثرین کی سرویکو یقینی بنائیں تاکہ ان خاندانوں کے مشکلات کوکم کیا جاسکے علاؤہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ہرنائی جاکرزلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اور شدیدمتاثرہ علاقوں کادورہ کیامتاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دکھ دردکی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ برابر کے شریک ہے اورمتاثرین کی ہرسطح پرہرممکن مددکو یقینی بنایاجائے گاانہوں نے کہاکہ انسانی جانوں کاکوئی نعم البدل نہیں لیکن متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کوکم کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا جائیگااس موقع پرضلعی صدرولی دادمیانی صوبائی نائب صدرحاجی انورشاہ ضلعی نائب صدرملک ظریف ترین تحصیل صدورسید یوسف شاہ ملک زمان ترین جنرل سیکرٹری معصوم خان ترین ملک عزیز اللہ بھی موجودتھے انہوں نے کلی شورکلی اسپانی کلی بستی شیخان محلہ غریب آبادمحلہ اسلام آبادمحلہ بابو محلہ محلہ جلال آباد اورشاہرگ بازار کیمتاثرین کیساتھ اظہارہمدردی ویکجہتی کیاان محلوں میں وفات پاجانیوالوں کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی


