بیجنگ میں خود کار گاڑیوں کی آزمائش کے لئے1ہزار کلومیٹرسے زیادہ روڈ کھول دئے گئے
بیجنگ :بیجنگ میں 1ہزار27کلومیٹر سے زیادہ پر محیط 278 سڑکیں ستمبر کے اختتام تک خود کار گاڑیوں کے ٹیسٹ کے لئے کھول دی گئی ہیں۔بیجنگ انوویشن سینٹر فار موبلٹی انٹیلجنٹ کے مطابق ان سڑکوں میں سے 19 پر رات کے وقت خودکار گاڑیوں کا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے ان سڑکوں کی لمبائی 190 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔یہ سڑکیں شون یی، تونگ ژو، ہائی دیان اور فانگ شان کے اضلاع اور بیجنگ اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا میں کھولی گئی ہیں۔ اب تک بیجنگ میں 16 کمپنیوں کی 165 سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کو روڈ ٹیسٹ کے لئے عارضی کار پلیٹیں جاری کی ہیں جن میں ملکی انٹرنیٹ کمپنی بے ڈو اور خود اختیارگاڑیوں کے چینی اسٹارٹ اپ، پونی ڈاٹ اے آئی شامل ہیں۔ ان میں سے تین کمپنیوں کو مسافروں کے ساتھ بغیر ڈرائیور کیکاروں کے ٹیسٹ کی اجازت دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


