مچھ، ندی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق

مچھ:لیویز تھانہ گوکرت کی حدود میں ندی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق 1122ریسکیو ٹیم کے رضا کارکے مطابق کوئٹہ کا نوجوان ڈاکٹر شمس ولد الہی بخش کرد پکنک پارٹی کے ہمراہ پکنک منانے بولان کے علاقے گوکرت آیا تھا ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور جس کے باعث پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122کے ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرنوجوان کے لاش کو مقامی افراد کی مدد سے نکال کر مچھ ہسپتال پہنچادیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کی تصدیق کرنے کی غرض سے لیویز تھانہ گوکرت رابطہ کیا گیا تو لیویز تھانہ گوکرت نے واقعہ سے متعلق مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں