حب دھماکے میں زخمی ہونے والے صحافی شاہد زہری جاں بحق ہوگئے
حب(نمائند ہ انتخاب)حب بم دھماکے میں صحافی شاہد زیری جاں بحق ہو گئے ،دھماکہ کار میں نصب کئے گئے بم کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا واقعہ حب سٹی تھانہ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رونما ہوا شہید صحافی پیرکس روڈ سے حب شہر کی طرف اپنی کار میں آرہے تھے ،جاں بحق صحافی شاہد زہری لسبیلہ پریس کلب کے ممبر تھے دھماکہ کی اطلاع ملنے پر حب پولیس کے افسران بم ڈسپوزل ٹیم اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد وقوعہ اور اسپتال پہنچ گئے واقعہ کے حوالے سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں تاہم ابتدائی مشاہدے سے جوبات سامنے آئی ہے اس سے مبینہ طور پر لگتا ہے کہ بم کار کے نیچے نصب کیا گیا تھا ڈی ایس پی حب پولیس یونس رضا کی وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی شب حب شہر میں سٹی تھانہ کے قریب مینRCDشاہراہ پر دوران سفر حب کے صحافی میٹرون نیوزچینل کے رپورٹر لسبیلہ پریس کلب کے ممبر شاہد زہری کار میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے تاہم کراچی اسپتال پہنچ کر انھوں نے دم توڑ دیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر حب کے پولیس افسران بم ڈسپوزل ڈیم اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد وقوعہ اور اسپتال پہنچ گئے وقوعہ پر متاثرہ کار کے معائنہ کے بعد DSPحب یونس رضا نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک کے حالات کے مطابق گتا ہے کہ گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے مبینہ طور پر بم نصب کیا گیا تھا جسکے پھٹنے سے دھماکہ ہو ا،واضح رہے کہ کار کی ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے دھماکہ کے نتیطے میں ایک بڑا سوراخ ہو اچسکی وجہ سے کار سوار صحافی جاں بحق شاہدزہری کا نچلہ دھڑ بری طرح متاثر ہوا اور کار کا ڈرائیور سائیڈ کا حصہ بھی تباہ ہو کر رہ گیا واقعہ کے حوالے سے لسبیلہ پریس کلب کے عہدیداران وممبر ز نے انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور تحقیقاتی ادارے واقعہ کے حوالے سے شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں پریس کلب کے ممبران نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملزمان کی گرفتار کا مطالبہ کیا ہے واقعہ کے حوالے سے لسبیلہ پریس کلب کی جانب سے تین دن کے سوگ کا اعلان اور پریس کلب پر سیاہ جھنڈا لہرانے کا اعلان کیا گیا ہے


