ہرنائی اور گرد و نواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گرد و نواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو سبی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرنائی میں آفٹر شاکس جاری ہے اتوار کو سبی و ہرنائی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے زلزلے کے جھٹکے 8:05 پر محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 35 کلو میٹر ہے۔آفٹر شاکس کے باعث ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید 2 ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جب کہ زلزلے کے 3 روز گزر جانے کے باوجود متعدد متاثرین اب بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
Load/Hide Comments


