ایک صحت مند معاشرہ تعلیم اور شعور سے ہی بنتا ہے،احسان شاہ

تربت:پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سید احسان شاہ نے ماڈل اسکول تربت کے پرائمری سیکشن کے لیے نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا، سید احسان شاہ نے بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کیچ کے لیے ایک جامع تعلیمی پالیسی کے تحت کیچ کو تعلیم یافتہ باشعور بنانے کی جانب منصوبے مکمل ہوتے جارہے ہیں، کیچ کو یونیورسٹی،لائبریری،اسکولز سمیت مختلف سہولیات دی جا چکی ہیں اور مزید منصوبے لائے جائیں گے جن میں شاہ آباد کالج اور ایک ایگریکلچر کالج شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ عوام کی معاشی تعلیمی اور سماجی ترقی کو بہتر بنا کر لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں،ایک صحت مند معاشرہ تعلیم اور شعور سے ہی بنتا ہے اور شعور تعلیمی اداروں اور استاد کی محنتوں سے آتا ہے، استاد کی تمام بنیادی ضرورتوں کو پورا کر نے کے لیے ہم نے ہمیشہ کوشش کی اور آئندہ بھی استاد کی معاشی اور سماجی رتبہ کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے، ٹائم اسکیل سے استادوں کو بہت فائدہ ہوا جو ہماری ایک کامیابی تھی جس سے استاد کی معاشی حالت کسی حد تک بہتر ہوئی، ماڈل ہائی سکول سے میں خود پڑھا ہوں اور ماڈل اسکول سمیت ہر اسکول کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، ماڈل اسکول میں انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آؤٹ کنٹرول کرنے پر پرنسپل سمیت تمام اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں