افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے، طالبان نے 20 سال بعد حکومت سنبھالی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے اہم تجارتی گزر گاہ ہے، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کے راستے پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔
Load/Hide Comments


