مری قبائل کے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے،عبدالشکور مری

کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ حالیہ زلزلے میں ہرنائی شاہرگ کھوسٹ اور گردونواح میں مری قبائل کے لوگ بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں لیکن انہیں امدادی سامان سے محروم رکھا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اکثر مری قبائل سے تعلق رکھنے و الے افراد کول مائنز میں کام کر رہے ہیں اور ان کے شناختی کارڈ پر ایڈریس کوہلو اور دیگر علاقوں کا درج ہے لیکن وہ ہرنائی کے زلزلے میں شدید متاثر ہوئے لیکن انہیں امدادی سامان میں نظر انداز کیا جا رہا ہے مسلم لیگ اس امتیازی سلوک پر خاموش نہیں بیٹھے گی انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کو بھی آگاہ کرینگے اور ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مری قبائل کے متاثرہ افراد کی بھرپور مددکی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں