ہوشاب واقعہ میں زخمی ہونیوالا بچہ علاج کیلئے کراچی منتقل

تربت(نمائندہ انتخاب)ہوشاپ واقعہ میں زخمی ہونے والا بچہ مسکان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بہتر علاج کیلئے تربت سے کراچی منتقل کردیاگیا،اس موقع پر تربت سول سوسائٹی کے رہنما جمیل عمر بلوچ، مبارک بلوچ، فیملی سے مسکان کے والد وزیر بلوچ، انور ساجدی،نائب تحصیلدار ہوشاپ رسول بخش، ڈپٹی کمشنر کیچ کے اکاؤنٹنٹ مہراللہ بلوچ،سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر میریوسف خان، فیملی کے د یگرافراد موجود تھے،یاد رہے کہ10 اکتوبر کو پرکوٹگ ہوشاپ میں مبینہ بارودی مواد پھٹنے سے دو معصوم بچے 8 سالہ اللہ بخش اور 7 سالہ شراتون شہید ہوگئے جو آپس میں بہن بھائی تھے اور اس واقعہ میں مسکان زخمی ہوگیاتھا، واضح رہے کہ دونوں بچوں کی میتوں کے ساتھ کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں