وزیراعلیٰ جام کمال کی عثمان بزدار سے ملاقات، صوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پیر کے روزوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات کی ملاقات میں سینیٹرز پرنس آغا عمر احمد زئی، دنیش کمار اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی بھی موجودتھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیاوزیراعلی پنجاب نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔ہم نے مل کر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں