حکومت نے عوام کی زندگیوں کو موت سے قبل موت کی طرف دھکیل دیا ہے، علی احمد لانگو

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کی زندگیوں کو موت سے قبل موت میں دھکیل دیا،عوام ہر پل سسک اور تڑپ رہے ہیں۔ مہنگائی کا جن بڑا ہوتا جارہا ہے۔عوام کی قوت خرید تو پہلے سے ختم کردی گئ تھی اب عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے۔نیشنل پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافوں کو مکمل مسترد کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جن حکمرانوں نے زندگی میں خود کوئی خرید وفروخت نہیں کی ۔وہ کب اور کیسے منہگائی کے عذاب کو سمجھ سکتے ہیں۔اور وہ کیونکر عوام کو ریلیف دے سکے گے۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ وزیراعظم نے انتخابات سے قبل بلند وبانگ دعوے کیئے تھے۔اس وقت مہنگائی کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کیا تھا۔اس وقت کے حکمرانوں کو بددیانت و چور کہاں تھا۔لیکن جعلی انداز سے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد عوام پر مہنگائی کا بم گرانے میں دیر نہیں کی۔اج ملک میں مہنگائی تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہے۔ملک بحرانوں کی دلدل میں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عوام کو خود کی نسلوں کو محفوظ بنانے کےلیے ووٹ کی طاقت کو بھرپور استعمال کرنا ہوگا اور جعلی و دھاندلی سے آنے والے کا راستہ بند کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں