ملکہ برطانیہ سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی جائے گی

عمول کے برعکس ان کی سالگرہ کیلئے جون میں ہونے والی عوامی تقریب بھی نہیں ہوگی:
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو 68 سال میں پہلی بار ان کی سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی جائے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ 21 اپریل کو اپنی 94 ویں سالگرہ منائیں گی تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر انہیں سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی جائے گی۔
توپوں کی سلامی شاہی خاندان کی جانب سے کسی خاص موقع یا سالگرہ پر پیش کی جاتی ہے۔
ملکہ برطانیہ رواں سال اپنی سالگرہ نجی طور پر منائیں گی جبکہ معمول کے برعکس ان کی سالگرہ کیلئے جون میں عوامی تقریب بھی نہیں ہوگی۔
شاہی محل کی جانب سے تاحال تقریب کی منسوخی کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں