خورشید شاہ کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے,نواب ثناء اللہ زہری

خضدار(نمائندہ انتخاب)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثنائاللہ خان زہری نے سید خورشیداحمد شاہ کی رہائی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئیکہا کہ خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی خوش آئندعمل ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے انہوں نے کہا میں سید خورشید احمد شاہ کو دوسال طویل اسیری کے بعد رہائی پارٹی ورکر مزید انہوں نے کہاکہ خورشید احمد شاہ ایک قدآور سیاسی شخصیت ہے اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے اب احتساب کے نام پر یہ ڈرامہ کو ختم ہوناچاہیے احتساب کے نام پر سیاست دانوں کو پابند سلاسل کرنا انکی پگڑیاں اچھالنا تضحیک کرنا پاکستان کے سیاست کے لئے نیک شگو ن نہیں ہے سید خورشید احمد شاہ کی قربانیاں جمہوریت کی بقاء اور پیپلز پارٹی کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں