بختیار آباد، کار اور موٹر سائیکل میں درمیان تصادم،ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

بختیار آباد: قومی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم۔تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص موقع پر ہی جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی۔ جانبحق ہونے والے کی شناخت غلام قادر گولہ جبکہ شدید زخمی کی شناخت محمد یاسین سیال کے نام سے ہوئی۔ تصادم میں ہونے والے جانبحق اور شدید زخمی کو نیشنل ہائی وے پولیس کی گاڑیوں میں بی ایچ یو ہسپتال بختیار آباد منتقل کیا گیا۔شدید زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔ مزید کارروائی لیویز انتظامیہ بختیار آباد کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں