ڈیرہ اللہ یار،سی آئی اے کی کارروائیاں، کراچی سے ڈکیتی شدہ دو گاڑیاں برآمد دو ملزمان گرفتار
ڈیرہ اللہ یار:سی آئی اے ڈیرہ اللہ یار نے دو مختلف کارروائیوں میں کراچی سے ڈکیتی شدہ دو گا ڑیاں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے سی آئی اے انچارج عبدالروف جمالی نے اہلکاروں طارق حسین بہرانی، ہادی بخش لاشاری، عبدالفتح پٹھان و دیگر کے ہمراہ کیٹل فارم کے علاقے میں دو مختلف کارروائیوں میں ایک کرولا اور ایک پریمیو کار برآمد کرکے دو ملزمان ستار بلوچ اور درمحمد عمرانی کو گرفتار کر لیا انچارج سی آئی اے عبدالروف جمالی کے مطابق ملزمان کراچی سے ڈکیتی شدہ کاریں ڈیرہ اللہ یار کے راستے اندرون بلوچستان اسمگل کر رہے تھے ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل کی خصوصی ہدایت پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کاریں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے دونوں کارروائیوں کا الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


