آریان نے 80 ہزار کی ‘بھنگ’ منگوائی، اننیا اور آریان کی لیک چیٹ میں انکشاف

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی ایک اور چیٹ لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سامنے آنے والی نئی چیٹ میں اسٹار کڈز نے بھنگ سمیت دیگر منشیات سے متعلق بات چیت کی ہے۔واٹس ایپ چیٹس میں آریان نے ایک اچیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خریدنے کی بات کی اور 80،000 بھارتی روپے کی بھنگ منگوائی۔میڈیا رپورٹ میں کئی دیگر چیٹس سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے جو کہ دو سال قبل جولائی 2019 کی چیٹس ہیں، ان چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں بات کی اور چیٹ میں بھنگ کا ذکر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں