کترینہ اور وِکی دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

ممبئی : بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کترینہ آج کل اپنے شادی کے جوڑے کے کپڑے کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں تاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے اپنی شادی کی حالیہ خبروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کرلیا ہے جس کا لہنگا بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں