عمران خان سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے، ڈیرہ غازی میں آج منعقد ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج یہ جلسہ عام کر رہی ہے، ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔خیال رہے کہ مہنگائی کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی، پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں آج وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا آبائی ضلع ڈی جی خان میں ریلوے روڈ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی میزبانی جییوآئی(ف)کررہی ہے، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف اور دیگرپی ڈی ایم رہنما خطاب کریں گے، جلسے سے پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شرکت نہیں کریں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر جییو آئی کے ایک ہزار سے زائد رضا کار جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سنبھالیں ہوئے ہیں جبکہ رہنماں کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگادئییگئے ہیں، اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کراچی اور فیصل آباد میں جلسے کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں