سعودی عرب میں پھنسے تمام عمرہ زائرین کی واپسی مکمل ہو گئی،نور الحق قادری


اسلا م آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے تمام عمرہ زائرین کی واپسی مکمل ہو گئی،پاکستانی قونصلیٹ، دفتر امور حجاج کی محنت اور سعودی حکام کا تعاون قابل ستائش ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر وزیر مذہبی امورنے کہاکہ عمرہ زائرین کی وطن واپسی میں آسانی کیلئے کمیٹی نے بہترین کام کیا،پاکستانی قونصلیٹ، دفتر امور حجاج کی محنت اور سعودی حکام کا تعاون قابل ستائش ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ تمام 226 عمرہ زائرین ملتان ایئرپورٹ بخیریت پہنچ گئے ہیں۔
Load/Hide Comments