سوڈانی فورسزکی فوجی بغاوت مخالف مظاہرین پرفائرنگ،چارافرادہلاک

خرطوم :سوڈان میں سکیورٹی فورسز نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران چار افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہر وز خرطوم اور اس کے جڑواں شہرام درمان میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے مظاہرے کیے۔وہ جنرل عبدالفتاح البرہان سے اقتدار چھوڑنے اورانقلاب، انقلاب کے نعرہ بلند کررہے تھے۔کچھ لوگوں نے بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ اب لوٹنا ناممکن ہے۔ایک پیشہ ور یونین سوڈان ڈاکٹرزکمیٹی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ام درمان میں چارافراد کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔سوڈانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن میں شامل اس کمیٹی نے کہا کہ سیکورٹی فورسزنے ام درمان اور دارالحکومت کے دیگر مقامات پر مظاہرین کے خلاف براہ راست گولہ بارود استعمال کیا جس کے نتیجے میں بہت سے مظاہرین زخمی ہوگئے۔پروفیشنلز ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد یوسف المصطفی نے بتایا کہ دوسری جگہوں پر سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پراس وقت اشک آورگیس پھینکی جب وہ خرطوم پہنچنے کے لیے دریائے نیل پرواقع مانشیا پل عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں